ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چاردھام پروجیکٹ معاملہ: سپریم کورٹ کا حکم سڑک کی چوڑائی بڑھانے کی حکومت کی عرضی پر دوباہ کیا جائے گاغور

چاردھام پروجیکٹ معاملہ: سپریم کورٹ کا حکم سڑک کی چوڑائی بڑھانے کی حکومت کی عرضی پر دوباہ کیا جائے گاغور

Wed, 02 Dec 2020 19:42:35  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،02 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)چاردھام ہائی وے پروجیکٹ کے لئے سڑک کی چوڑائی بڑھانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ہائی پاور کمیٹی سے کہا کہ وہ وزارت دفاع اور وزارت روڈ ٹرانسپورٹ کی درخواست پر دو ہفتوں میں غور کریں، جس میں سرحدی علاقوں میں سڑک کی چوڑائی اور چار دھام روڈ پروجیکٹ کو چوڑائی کے ساتھ مکمل کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کمیٹی اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں رپورٹ درج کرے گی۔ ستمبر کے آغاز میں سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے چاردھام قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے 2018 کے نوٹیفکیشن پر عمل کرنے کو کہا تھا۔ 2018 کے نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں میں 5.5 میٹر لمبی سطح کے وسط میں کیریج وے کو اپنایا جائے گا لیکن مرکز نے اس سے 7 میٹر تک اضافے کے لئے ایس سی سے اجازت طلب کی تھی کیونکہ یہ علاقہ چینی سرحد سے متصل ہے۔ عدالت نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ حکومت اپنے ہی سرکلر کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے چاردھام کی تعمیر سے جنگلات کے نقصان کی تلافی کے لئے حکومت کو درخت لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔


Share: